Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن: تیز رفتار ہائی روف ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پولیس جاں بحق

عاصم حمیدرموشن کورس مکمل کرکے لاہور سے پاکپتن واپس آرہے تھے
شائع 17 جون 2023 10:05am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکپتن میں دیپالپورو روڈ پر تیز رفتار ہائی روفکا ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پولیس جاں بحق ہوگئے۔

دیپالپورو روڈ پر لاہور سے پاکپتن آنے والی مسافر ہائی روف اڈا سک پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالر سے جا ٹکرائی جس سے جیل پولیس سپرٹنڈنٹ عاصم حمید سمیت 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاصم حمید جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پولیس پرموشن کورس مکمل کرکے لاہور سے پاکپتن واپس آرہے تھے۔

lahore

traffic accident

pakpattan