Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حق دو کراچی تحریک کا نیا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، حافظ نعیم

بہت جلد ایک بہت بڑے جلسہ کا اعلان کرونگا، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 16 جون 2023 08:33pm
حافظ نعیم - تصویر: فائل
حافظ نعیم - تصویر: فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کہا کہ آج سے حق دو کراچی تحریک کا نیا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، بہت جلد ایک بہت بڑے جلسہ کا اعلان کروں گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہم دشمنیاں نہیں پالے گئیں، نفرتیں نہیں پھیلائیں گے، تم کیا کراچی کا چارٹر پیش کروگے، 15 سال صوبے میں حکومت کر کے تم نے عوام کو کیا دیا؟ مردم شماری میں کروڑوں کی آبادی تم نےغائب کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تم ڈرتے ہو کہ اگر کراچی کی پوری آبادی سامنے آگئی، تو اگلا سی ایم بھی کراچی سے بنے گا، عوام کے مینڈیٹ سے چوری کے مینڈیٹ سے نہیں، تم کیا کراچی کے چارٹر کی بات کرتے ہو، پانی تم نے نہیں دیا ٹرانسپورٹ تم نے نہیں دی، نالے تم نے صاف نہیں کیے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں، تم چوری چھوڑو، ڈاکہ، چھوڑو ہم تم سے بات کریں گے تم جماعت اسلامی کی تحریک کو روک نہیں سکو گے۔

Jamaat e Islami

Hafiz Naeem ur Rehman