کراچی میں اندرون سندھ سے لوگ آتے ہیں کسی کے باپ کی مجال نہیں جو روکے، شرجیل میمن
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں اندرون سندھ سے لوگ آتے ہیں کسی کے باپ کی مجال نہیں جو آنے سے روکے۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ افغانستان سے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے لوگ کراچی آتے ہیں۔ سندھ سے بھی لوگ کراچی آتے ہیں لیکن کراچی سندھ ہے کسی کے باپ کی مجال نہیں کے آنے سے روکے۔ آپ کہتے ہو اندرون سندھ سے لوگ آجاتے ہیں آپ ہیں کون یہ بولنے والے جس نے مخالفت کی کوشش کی تھی وہ لندن میں لوک ہوگیا۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ نفرت کی باتیں بہت لوگ کرتے ہیں، جوڑنے کی بات نہیں کرتے، نفرت کی سیاست کرنے والوں کا حال دیکھ لیں سب کے سامنے ہے۔
طوفان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سونامی کی وارننگ پر پیپلزپارٹی قیادت متحرک ہوئی، پارٹی قیادت مسلسل انتظامیہ سے رابطے میں رہی، 3 دن میں 74 ہزار افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا، ریلیف کیمپس تک کھانا اور امدادی سامان پہنچایا گیا، وفاق نے سندھ سے کئے وعدے پورے نہیں کئے، سیلاب متاثرین کیلئے وفاق نے فنڈز فراہم نہیں کئے۔
Comments are closed on this story.