Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر فیض حمید خود کو سابق جنرل کہلوانا چاہتے ہیں تو 9 مئی واقعات کی مذمت کریں، فیروز جمال

یوٹیوبر عادل راجا کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، یہ ایک بھارتی اینجٹ ہے: نگراں وزیر اطلاعات
اپ ڈیٹ 16 جون 2023 04:23pm

نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ اگر فیض حمید خود کو جنرل ریٹائرڈ کہلوانا چاہتے ہیں تو 9 مئی واقعات کی مذمت کریں۔

پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران فیروز جمال شاہ نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کو دہشت گردی اور بربریت کی گئی جب کہ ریاست کے خلاف ٹوئٹس کی جاتی ہیں، مطالبہ ہے انہیں ڈیلیٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر عادل راجا کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، یہ ایک بھارتی اینجٹ ہے، وہاں کے کاروباری شخصیات انہیں رقم دیتے ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

فیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور عادل راجہ ریاست و اداروں کے خلاف ٹویٹس کرتے ہیں، غلط ٹویٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ریاست مخالف ٹویٹ اور یوٹیوبر کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور جناح ہاؤس ہمارا اثاثہ ہیں، ان لوگوں کے گھر بیج کر ریڈیو پاکستان اور جناح ہاؤس کو بنایا جائے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق فیروز جمال نے کہا کہ اگر وہ واقعی فوجی ہیں اور خود کو ریٹائرڈ فوجی سمجھتے ہیں تو انہیں 9 مئی کی تردید کرنی چاہئے، گزارش ہے قوم کے سامنے ان واقعات کی مذمت کریں۔

pti

peshawar

Faiz Hameed

Feroze Jamal shah