Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سمیت 3 پاکستانی ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے پر مشروط پابندی

نوٹم آج رات 12 بجے تک نافذالعمل رہے گا، سی اے اے
اپ ڈیٹ 16 جون 2023 12:40pm
پی آئی اے طیارے کی لینڈنگ۔ فوٹو — فائل
پی آئی اے طیارے کی لینڈنگ۔ فوٹو — فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت تین پاکستانی ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے پر مشروط پابندی عائد کردی۔

سی اے اے نے سمندری طوفان ’بپر جوئے‘ کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر سے متعلق نوٹم جاری کردیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق نوٹم تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا جوآج رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ نوٹم کراچی، سکھر، موہنجوداڑو اور نواب شاہ ایئر پورٹس کے لئے ہے، ان ہوائی اڈوں پر ہوا کی رفتار 30 ناٹس ہونے پر لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

 سول ایوی ایشن نوٹم
سول ایوی ایشن نوٹم

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے باعث آج کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، اور بے نظیرآباد اور سمیت دیگر شہروں میںتیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس دوران 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہیں۔

نوٹم کیا ہوتا ہے؟

نوٹم ایک نوٹس ہوتا ہے جس میں فلائٹ آپریشنز سے متعلقہ عملے کے لیے ضروری معلومات ہدایات فراہم کی جاتی ہیں۔

نوٹم ہر صارف کو متاثر کرنے والے قومی فضائی نظام کی حقیقی وقت اور غیر معمولی حیثیت کی نشاندہی کرتا ہے جب کہ یہ قومی فضائی نظام میں کسی بھی سہولت، سروس، طریقہ کار یا خطرے کے قیام، حالت، یا تبدیلی سے متعلق ہوتا ہے۔

CAA

پاکستان

karachi

Airports

Biporjoy