Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، تین افراد جاں بحق

ملزمان کے خلاف تھانہ ریاض شہید میں واقعے کا مقدمہ درج
شائع 16 جون 2023 10:53am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کوہاٹ کے علاقے میروزئی میں دو گروپوں کے مابین شدید فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جب کہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ کے علاقے میروزئی میں زاتی چپقلش پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش جاری شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریاض شہید میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

KOHAT

firing incident

Clashes in groups