Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

دبئی کا مہنگا ترین گھر، قیمت کتنی ہے اور اندر کیا کچھ ہے؟

اس گھر کی تعمیر میں تقریباً 12 سال لگے تھے اور 2018 میں تعمیر مکمل ہوئی تھی
شائع 15 جون 2023 10:17pm

دبئی میں قدیم ویرسائی محل سے مشابہ ایک منشن 750 ملین درہم (204 ملین ڈالر) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ایمریٹس ہلز میں یہ پراپرٹی 60 ہزار مربع فٹ جگہ پر محیط ہے حالانکہ اس میں صرف پانچ بیڈروم ہیں 4 ہزار مربع فٹ پر محیط، بنیادی بیڈروم زیادہ تر گھروں سے بڑا ہے، گراؤنڈ فلور پر کھانے اور تفریح کے لیے کمرے ہیں۔

دیگر سہولیات میں 15 کاروں کے لیے گیراج، انڈور اور آؤٹ ڈور پول، ایک کورل ریف ایکویریم، ایک پاور سب اسٹیشن شامل ہیں۔

بنیادی سویٹ میں مردانہ اور زنانہ باتھ رومز شامل ہیں۔ دوسرا سب سے بڑا بیڈروم سویٹ 2,500 مربع فٹ ہے، اور مہمانوں کے کمرے تقریباً 1 ہزار مربع فٹ پر بنے ہیں۔ 12 اسٹاف رومز ہیں اور دو بینک والٹس ہیں۔ مالک جس نے یہ گھر بنایا ہے طلاق کے بعد خود اس میں رہتا ہے۔

یہ مکان 70 ہزار مربع فٹ کی ایک محفوظ کمیونٹی میں گولف کورس کے سامنے واقع ہے۔

یہ پراپرٹی جسے ایجنٹوں نے ”ماربل پیلس“ کے نام سے موسوم کیا ہے، اندازاً 80 ملین سے 100 ملین درہم کے اطالوی پتھر کے استعمال سے بنایا گیا ہے۔

اس کی تعمیر میں تقریباً 12 سال لگے اور 2018 میں مکمل ہوا۔

بروکریج کا کہنا ہے کہ مکان میں سونے کے پتوں کی 7 لاکھ شیٹس لگائی گئی ہیں جن پر 70 ہنر مند کارکن نو ماہ سے زیادہ محنت کر تے رہے۔

یاد رہے کہ دبئی پراپرٹی کے ریکارڈ کے مطابق، یہاں پہلے سب سے مہنگے گھر کی فروخت کل 210 ملین درہم میں اگست 2022 میں ہوئی تھی۔

تصاویر بشکریہ : Luxhabitat Sotheby’s International Realty

dubai

The Marble Palace