Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی

نواز شریف نے ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کردیا
اپ ڈیٹ 15 جون 2023 07:10pm

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی، اور انہوں ںے ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے پنجاب یونیورسٹی میں اپلائی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے 1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا تھا، تاہم ان کی بی اے کی ڈگری کہیں گم ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بی اے کی ڈگری کے لئے پنجاب یونیورسٹی سے رابطہ کیا ہے، اور ان کی جانب سے بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع کرائے گئے ہیں۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کرنے کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے، دستایزات کے مطابق نواز شریف نے 1968 میں بی اے کا امتحان پاس کیا اور 340 نمبر حاصل کئے تھے۔

PMLN

Nawaz Sharif

pmln leaders