Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے انجام کو پہنچی، بلاول کا میئر کراچی کے الیکشن پر ردعمل

جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھتو زرداری
شائع 15 جون 2023 02:55pm
وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو۔ فوٹو — فائل
وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو۔ فوٹو — فائل

وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میئر منتخب ہونے پر مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو میئر، سلمان مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، آج پاکستان پیپلزپارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے جوکہ پورے پاکستان کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر و ڈپٹی الیکشن میں کامیابی کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچی، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہرِ قائد کو حقیقی معنوں میں عروس البلاد بنائیں گے جب کہ شہر کی ہر گلی، محلے اور علاقے کے بلدیاتی مسائل بلامتیاز حل کریں گے اور کراچی اب ترقی، امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ حاصل کرکے میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 160 ووٹ حاصل کرسکے۔

Murtaza Wahab

Jamaat e Islami

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Mayor Karachi Election