Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقراررکھاجارہاہے،اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 15 جون 2023 11:05pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ، عالمی منڈی میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے، اوگرا نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں20 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا، اور یہی قیمتیں 30 جون تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی موجودہ قیمت 262 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 253 روپے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164روپے7 پیسے ہے، جو آئندہ 15 روز کے لئے برقرار رہے گی۔

diesel price

petrol price

Petroleum products

Russian oil