Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملازمت سے نکالے جانے کے بعد انجینئر نے تین خواتین منیجرز کو قتل کردیا

بے روزگار انجینئر نے تفتیش کاروں سے گفتگو کرنے سے انکار کر رکھا ہے
شائع 15 جون 2023 09:51am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

فرانس میں ملازمت سے برخاست کرنے کے بعد ایک انجینئر نے تین خواتین منیجرز کو قتل کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق فرانس میں 48 سالہ گیبریل فورٹین کے خلاف تین خواتین کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے، انہیں 2021 میں ویلنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کو چند برس قبل نوکری سے نکلوانے میں اپنا کردار ادا کرنے والی دو ہیومن ریسورس مینیجرز کو کچھ دن پہلے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتاری کے وقت سے بے روزگار انجینئر نے تفتیش کاروں سے گفتگو کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔

26 جنوری 2021 کو اسیٹل لوس نامی ایچ آر منیجر کو اس کی کمپنی کے کار پارکنگ میں قتل کیا گیا تھا جب کہ اسی روز ایک اور منیجر کو پیزا ڈلیوری بوائے نے گھر میں گولی ماردی تھی جو زخمی ہوئی تھیں۔

اس کے دو روز بعد ایک ماسک پہنے شخص نے کمپنی ڈائریکٹر کو دفتر جب کہ ایک منیجر کو بھی کمپنی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

جاب سینٹر سے نکلتے وقت بندوق بردار نے جو کار استعمال کی اس کی نمبر پلیٹ پولیس کو ملزم تک لے گئی تھی۔

France

managers

unemployed

engineer