Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان اگلے 2 سال کن ٹیموں سے مقابلہ کرے گا؟

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ہر ٹیم کے حصے میں 3 ہوم اور 3 اووے سیریز ہوں گی
شائع 14 جون 2023 11:38pm

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کا آغاز جمعہ سے ہونے جارہا ہے۔

حال ہی میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دو روز بعد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیا سائیکل شروع ہو گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ہر ٹیم کے حصے میں 3 ہوم اور 3 اووے سیریز کھیلے گی۔

اگلے سائیکل میں انگلینڈ سب سے زیادہ 21 ٹیسٹ میچز کھیلے گا جبکہ بھارت اور آسٹریلیا 19، 19 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

پاکستان اگلے 2 سال میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 14 میچز کھیلے گا، پاکستان ہوم گراؤنڈ میں انگلینڈ سے 3، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش سے 2، 2 ٹیسٹ کھیلے گا۔

اووے سیریز میں پاکستان کے آسٹریلیا سے تین، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے 2، 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

ICC

Pakistan Cricket Team

test cricket

india vs australia

icc world test championship final