Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قدرتی گیس اور آر ایل این جی کی کمی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا بڑا فیصلہ

صنعتکاروں کا کراچی کی صنعتوں کو گیس بندش پر ردعمل سامنے آگیا
شائع 14 جون 2023 04:33pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

سمندری طوفان کے خطرات، قدرتی گیس اور آر ایل این جی کی کمی کے پیش نظر سُوئی سدرن گیس کمپنی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تمام صنعتوں کے کیپٹو پاور، فرٹیلائزر سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی آج صبح سے بند کی گئی ہے، سمندری طوفان کے پیش نظر گیس پاور سیکٹر کو دی جائے گی۔

صنعت کاروں کی جانب سے کراچی کی صنعتوں کو گیس کی بندش پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، تاجر رہنما جاوید بلوانی نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کے لئے غیراعلانیہ گیس بند کرنا بلاجواز ہے۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ ہفتے میں 2 دن صنعتوں کے لئے گیس بندرہتی ہے، برآمدات کیسے بڑھیں گی؟ گیس بند ہونے سے ملک کی برآمدات مزید کم ہوں گی۔

پاکستان