Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم اور فیملی بے گناہ قرار، نیب رپورٹ عدالت میں جمع

ہارون یوسف، طاہر نقوی اور سلمان شہباز کی طلبی کے نوٹسز پر فیصلہ محفوظ
شائع 14 جون 2023 10:41am
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

نیب نے وزیراعظم اور فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شواہد نہ ملنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور نے چیئرمین نیب کی تصدیق شدہ سپلیمنٹری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے شواہد نہیں ملے۔

عدالت نے ہارون یوسف، طاہر نقوی اور سلمان شہباز کی طلبی کے نوٹسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کو تفتیش مکمل کرکے نئے ملزمان کی حد تک جلد سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

accountability court

NAB

Shehbaz Sharif

lahore

money laundring case