Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی کانگریس رکن نے پاکستان کی امداد کا مسئلہ اٹھا دیا

پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے، آل گرین
شائع 14 جون 2023 09:19am
آل گرین جون 2016 میں واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل کے مشرقی فرنٹ پر ایک مظاہرے میں شرکت کر رہے ہیں۔
آل گرین جون 2016 میں واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل کے مشرقی فرنٹ پر ایک مظاہرے میں شرکت کر رہے ہیں۔

امریکی رکن کانگریس آل گرین نے ایوان کی فنانس کمیٹی کے سامنے پاکستان کی امداد کا مسئلہ اٹھا دیا۔

کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں آل گرین نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف امداد کی فراہمی ممکن بنائیں۔

آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔

جس پر امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے۔

پاکستان

IMF

Al Green