Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی: آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب

3 مقدمات میں سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع
شائع 13 جون 2023 06:37pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی حکم کے باوجود چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

پیمرا کے وکیل ہارون دوگل نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا دیا، جس پر عدالت نے پیمرا سے حتمی جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ایئر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے۔

لاہور ہاٸیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن مطل کر دیا تھا۔

عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی تقارریر نشر کرنے پر کوٸی پابندی نہ لگاٸی جاٸے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے، ایسا کیا جانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر کی نشریات پرعائد پابندی ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرائے۔

3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان نذر آتش حملہ کیس سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے چیئرمین تحریک انصاف کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

وکیل نے پی ٹی آئی چیرمین کی حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ چیرمین تحریک انصاف کی طبعیت ناساز ہے، اسلام آباد سے رات دیر سے واپس آئے، ان کو تھکن اور بخار ہے، حاضری معافی درخواست منظور کی جائے، ضل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے 2 پرانے مقدمات پر بھی سماعت 27 جون تک ملتوی ہے، ان کے لیے بھی 27 جون کی تاریخ مقرر کر دی جائے۔

عدالت نے تحریک انصاف کے چیرمین کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔

عدالت نے پی ٹی آئی چیرمین کو شامل تفتیشی ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

pti

imran khan

Lahore High Court

justice shams mehmood mirza

MAY 9 RIOTS

Politics 13 June 2023