Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارکردگی نہ دکھانے والے کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

عماد وسیم ، ابراراحمد اور صائم ایوب سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل
شائع 13 جون 2023 06:36pm

کارکردگی نہ دکھانے والے بعض کرکٹرز سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر جبکہ نوجوان کرکٹرز صائم ایوب اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔

سال 2023 اور 24 کے لئے قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر قومی سلیکشن کمیٹی اور بورڈ حکام کی مشاورت جاری ہے، اور نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے شقوں میں رد و بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے فاسٹ باولر حسن علی، فواد عالم، حیدر علی، یاسر شاہ، خوشدل شاہ اور آصف علی کا سینٹرل کنٹریکٹ خطرے کی زد میں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عماد وسیم ، ابراراحمد اور صائم ایوب سمیت ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی کنٹریکٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی 20 سے 25 فی صد تک اضافہ متوقع ہے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Board