Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے میامی پہنچ گئے

صدارتی انتخابات کیلئے مہم جاری رہوں گا، ٹرمپ کا اعلان
شائع 13 جون 2023 09:07am
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو — فائل
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو — فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وفاقی مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے میامی پہنچ گئے۔

ٹرمپ آج سہ پہر تین بجے وفاقی عدالت میں پیش ہونے کے لئے میامی پہنچے ہیں۔

سابق امریکی صدر پر غیر قانونی طور پر امریکی قومی سلامتی کے دستاویزات رکھنے اور ان عہدیداروں سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد ہے جنہوں نے ان کی بازیابی کی کوشش کی۔

اس ضمن میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فرد جرم میں میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط ہیں، میں گناہ ہوں، البتہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے لئے اپنی مہم جاری رہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ پر حساس سرکاری دستاویزات کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کے کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Donald Trump

United States

Florida