Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں سمندری طوفان بپرجوئے کے اثرات ظاہر ہونا شروع، ممبئی کے سمندر میں طغیانی

گجرات کے ہلی ساحلی علاقے گیر سومناتھ میں پانی گھروں میں داخل
شائع 13 جون 2023 08:34am
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپرجوئے کی تشکیل کی وجہ سے ممبئی میں میرین ڈرائیو پر لہریں شہر کے واٹر فرنٹ سے ٹکرا رہی ہیں۔
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپرجوئے کی تشکیل کی وجہ سے ممبئی میں میرین ڈرائیو پر لہریں شہر کے واٹر فرنٹ سے ٹکرا رہی ہیں۔

بھارت میں سمندری طوفان بپرجوئے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، ممبئی میں سمندر میں طغیانی ہے۔ ساحل پر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے باعث مختلف ساحلی اضلاع میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیاتی کے مطابق طوفان کے پندرہ جون کو گجرات میں سوراشٹر اور کچھ سے گزرنے کا امکان ہے، جس کے باعث کچھ علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

گجرات کے ہلی ساحلی علاقے گیر سومناتھ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

سمندری طوفان بپرجوئے کے ”انتہائی شدید طوفانی شکل“ شدت اختیار کرنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ سمندری طوفان بِپرجوئے جمعرات کو گجرات سے ٹکرانے والا ہے۔

طوفان کے جمعرات دوپہر تک جاکھاؤ پورٹ (گجرات) کے قریب مانڈوی اور کراچی کے درمیان سوراشٹرا اور کچھ اور ملحقہ پاکستانی ساحلوں کو عبور کرنے کا قوی امکان ہے۔

دریں اثنا، بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی وجہ سے کل شام ممبئی میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

شہر میں شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے کیونکہ طوفان کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان

karachi

Gujarat

mumbai

Biporjoy