Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی میچ فیس سے بھی محروم

سلو اوور ریٹ پر بھارتی اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانے
شائع 12 جون 2023 11:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، بھارتی ٹیم کو پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو بھی میچ فیس نہیں ملے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 5 جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے 4 اوورز کم کرائے، آئی سی سی کے قانون کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ہرکھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتاہے، قانون کے مطابق ایک اوور پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی اوپنر شُبمن گِل پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا، انہوں نے آؤٹ ہونے کے بعد امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

شُبمن گِل آئی سی سی کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی اوپنر پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

london

ICC

test cricket

india vs australia

icc world test championship final

fined