Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں ایک اور سُرنگ پکڑی گئی

پارکو اسسٹنٹ سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
شائع 12 جون 2023 07:11pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

شہر قائد میں پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی پہلی تحقیقات پر ایکشن ہوا نہیں تھا کہ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے ولی ٹاؤن میں ایک اور سُرنگ پکڑی گئی۔

اسٹیل ٹاؤن تھانے میں پارکو اسسٹنٹ سیکیورٹی افسر رفیق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی پارکو کی زیر زمین پائپ لائن پورٹ قاسم سے ماچھی تک جاتی ہے۔ سپروائزر نے اطلاع دی کہ ایک علاقے میں سرنگ کا شبہ ہے، جس پر اپنی ٹیم اور تھانے کے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ جائزہ لیا تو ایک چار دیواری کے اندر دو کمرے بنے ہوئے تھے۔

چیک کرنے پر اس میں سرنگ ملی جو ہماری کمپنی کی پائپ لائن کی طرف جا رہی تھی، یہ ہماری پائپ لائن سے 280 فٹ دور تھی، مکان چیک کرتے وقت وہاں ایک آدمی موجود تھا جو بھاگ گیا۔

karachi

Crime