Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ نعیم کی درخواست مسترد کرانے مرتضیٰ وہاب سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

حافظ نعیم کی درخواست حقائق کے منافی ہے، اسے مسترد کیا جائے، مرتضیٰ وہاب
شائع 12 جون 2023 02:04pm
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو — فائل
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو — فائل

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست مسترد کرانے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

سندھ اسمبلی سے براہ راست میئر کے انتخاب میں قانون سازی کے کیس میں فریق بننے کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

عدالت میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ درخواست کی سماعت کے دوران میرا موقف بھی سنا جائے، میئر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے میرے کاغذات منظور ہو چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی، لہٰذا حافظ نعیم کی درخواست حقائق کے منافی ہے، اسے مسترد کیا جائے۔

واضح رہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل کو 13 جون کے لئے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

PPP

Murtaza Wahab

Hafiz Naeem ur Rehman

Sindh High Court

Mayor Karachi Election