Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عرب چین 2 روزہ تجارتی کانفرنس، پہلے روز 10 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سعودی وزیر خارجہ
شائع 12 جون 2023 09:48am
تصویر بذریعہ جی این این میڈیا
تصویر بذریعہ جی این این میڈیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں عرب چین دو روزہ تجارتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، پہلے روز دس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

اتوار کو ”عرب چین تجارتی کانفرنس“ کے پہلے دن 37.5 ارب ریال ( 10 ارب ڈالر) مالیت کے 30 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ٹیکنالوجی، توانائی ، زراعت، معدنیات، رئیل اسٹیٹ، سیاحت، سپلائی چین اور صحت کے شعبوں میں معاہدے طے پائے۔

بزنس کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین کے ساتھ مل کر صنعتکاری، سائنس، مواصلات اور گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ بزنس کانفرنس میں عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

عرب چین دو رورہ کانفرنس میں 40 ارب ڈالر کے معاہدے طے پانے کی توقع ہے۔ بزنس کانفرنس میں چین اور عرب ممالک کے ساڑھے تین ہزار کاروباری شخصیات اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

Saudia Arabia

China investment

Arab China Conference