Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آگ لگنے سے امریکا کی اہم ہائی وے کا ایک حصہ تباہ

گاڑی میں آگ لگنے اور پل کا ایک حصہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 12 جون 2023 09:29am
تصویر بذریعہ سی این این
تصویر بذریعہ سی این این

امریکی شہر فلا ڈیلفیا میں ہائی وے کے پل کے نیچے بڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بریج کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

فلا ڈیلفیا میں انٹراسٹیٹ 95 کے اونچے حصے کے نیچے ایک بڑی گاڑی میں آگ لگنے سے شاہراہ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا تاہم خوش قسمتی سے آتشزدگی اور پل کا ایک حصہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ جہاں حادثہ ہوا وہ انٹر اسٹیٹ 95 ہے یہ امریکا میں مرکزی شاہراہ کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ ہائی وے نیو یارک سٹی ، فلا ڈیلفیا اور واشنگٹن ڈی سی جیسے بڑے مراکز کو آپس میں جوڑتی ہے اور جنوب میں ریاست فلوریڈا تک جاتی ہے۔

فلاڈیلفیا کے ایک ریٹائرڈ پولیس سارجنٹ مارک فوسیٹی جو واقعہ کے عینی شاہد ہیں انھوں نے بتایا کہ وہ شہر کے ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے ہائی وے پر کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے۔ جیسے ہی وہ آگ کے قریب سے گزرے تو نیچے کی سڑک میں سرسراہٹ دیکھنے کو ملی اور بعد میں پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

USA

Philadelphia fire

USA fire department