بھارتی طیارہ بھٹک کر پاکستانی فضائی حدود میں داخل
بھارتی شہر امرتسر سے احمد آباد جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز خراب موسم کی وجہ سے لاہور کے قریب پاکستان کی فضائی حُدود میں داخل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا نے بتایا پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی پرواز 30 منٹ بعد بغیر کسی حادثے کے واپس بھارتی حدود میں داخل ہوگئی۔
مذکورہ واقعہ آج شام 7.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ بھارتی طیارہ گوجرانوالہ کے قریب سے 8.01 بجے تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا۔
پرواز امرتسر سے احمد آباد تک چل رہی تھی لیکن موسم کی خرابی کے باعث اٹاری کے اوپر سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی۔
انڈیگو ایئرلائن کے بیانٓ کے مطابق وہ ٹیلی فون کے ذریعے امرتسر ایئر ٹریفک کنٹرول سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھے، پرواز بحفاظت احمد آباد میں لینڈ کرگئی ہے۔
مئی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک پرواز بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگئی تھی کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے پرواز کو تقریباً 10 منٹ تک بھارتی حدود میں رہنا پڑا تھا۔
Comments are closed on this story.