Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

غذر: سیاحوں کو مقامی ٹوپیاں، لکڑی کے برتن، اون سے بنی جیکٹ کیوں پسند آتی ہیں

غذر کے کارخانے میں بنائے جانے والے لکڑی کے ڈنر سیٹ پورے ملک میں مشہور ہیں، صنعتکار
شائع 11 جون 2023 10:32am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں ہاتھوں سے بنائے جانے والے لکڑی کے برتن ، اونی جیکٹ اور ٹوپیاں پورے ملک میں مشہور ہیں۔

گلگت بلتستان کی حسین وادی ہمیشہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں حسین وادیوں کا رخ کرتے ہیں۔

بات کی جائے ضلع غذر کی تو یہاں جب بھی سیاح آتے ہیں تو اون سے بنے لباس، ٹوپیاں اور لکڑی کے برتن اپنے ہمراہ ضرور لے کر جاتے ہیں۔ نہ صرف سیاح بلکہ مقامی افراد بھی اونی ملبوسات خریدتے ہیں۔

لکڑی کے برتنوں کا کلچر برقرار رکھنے کے لئے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ایک مقامی شخص نے کارخانہ قائم کیا ہے جہاں درجن کے قریب کاریگر کام کرتے ہیں اور لوگوں کا روزگار بھی لگ گیا ہے۔ کارخانے میں بنائے جانے والے لکڑی کے ڈنر سیٹ پورے ملک میں مشہور ہیں۔

ڈپٹی کمشنر غذر طیب سمیع خان نے لکڑی سے بنائے جانے والے کارخانے اور دکانوں کا دورہ کیا اور آج نیوز سے گفتگو میں انھوں نے اس صعنت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

کارخانے میں علاقائی موسیقی میں استعمال آلات بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ لکڑی کے مختلف اوزار بنانے والے کارخانے کے مالک کا کہنا ہے کہ انھوں نے علاقے کے کلچر کے فروغ کے لیے یہ کاروبار شروع کیا۔

ضلع غذر میں مقامی افراد کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے معدوم ہوتے کلچر کو دوبارہ سے زندہ کیا جائے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو مقامی افراد اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں گے اور صنعتیں لگا کر دوسرے افراد کو بھی روزگار کے مواقع میسر کریں گے۔

گلگت بلتستان

Pakistan Tour

Ghizer