Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف دے دیا

آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی
شائع 10 جون 2023 10:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر آئی سی سی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر آئی سی سی

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف دے دیا۔

لندن کے اوول کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

فائنل کے چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 123 رنز سے شروع کی، الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ مچل اسٹاک اور مارنوس لبوشین نے41، 41 رنز بنائے۔

اسٹیو اسمتھ 34، کیمرون گرین 25، ٹریوس ہیڈ 18 اور عثمان خواجہ 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد شامی اور امیش یادیو نے 2 ،2 وکٹیں حاصل ہے۔

اس سے قبل 7 جون کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 469 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے 173 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت دوسری بار ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہا ہے اس سے قبل 2021 میں نیوزی لینڈ نے فائنل جیت کا بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ میں حکمرانی کا خواب چکنا چور کر دیا تھا۔

london

ICC

test cricket

india vs australia

icc world test championship final