Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسمین راشد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گلبرگ پلازہ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت
شائع 10 جون 2023 06:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ پلازہ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: عسکری پلازہ کی تھوڑ پھوڑ کے مقدمے میں یاسمین راشد کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہیں، حملے کے حقائق جاننے کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، تفتیش کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی بریت چیلنج کرنے کا اعلان

عدالت نے یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

مزید پڑھیں: یاسمین راشد کی جناح ہاؤس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی

عدالت نے 12 جون کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ پیش کرنے کی حکم دے دیا-

pti

ATC

lahore

Yasmeen Rashid

Yasmin Rashid