Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امیروں کے گھریلو ملازم رکھنے پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد

غیر ملکی گھریلو ملازمین کو ویزا جاری کرنے یا اس کی تجدید کے وقت آجر کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
شائع 10 جون 2023 11:00am

وفاقی حکومت نے غیر ملکی گھریلو ملازمین رکھنے پر دو لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمعہ کو پیش کئے گئے بجٹ کے مطابق گھریلو ملازمین کو ورک پرمٹ، ویزہ کے اجراء یا تجدید کے وققت آجروں سے 200,000 روپے ایڈجسٹیبل ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

فنانس بل 2023-24 کے مطابق، غیر ملکی گھریلو ملازمین کو ویزا جاری کرنے یا اس کی تجدید کے وقت آجر ایجنسی، اسپانسر، کو دو لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ اس وقت کم و بیش 3 ہزار غیرملکی شہری پاکستان کی اشرافیہ کے گھروں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوسطاً ہر گھریلو مددگار کو سالانہ 6000 ہزار امریکی ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے۔ گھریلو ملازمین کو ادا کی جانے والی رقم پر ایک ٹیکس ائیر میں 2 لاکھ روپے کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

budget 2023 24

Domestic Help

Tax on Foreign Domestic Workers