Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا: جنگلات میں لگی آگ سے امریکا کو شدید مشکلات کا سامنا

آگ بجھانے میں 600 سے زائد امریکی فائر فائٹرز شامل
اپ ڈیٹ 10 جون 2023 08:22am
امریکا کے بڑے حصے میں دھویں کی تہہ چھائی ہوئی ہے.
امریکا کے بڑے حصے میں دھویں کی تہہ چھائی ہوئی ہے.

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس کی وجہ امریکا کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، آگ بجھانے میں 600 سے زائد امریکی فائر فائٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

امریکا میں ہوا کا معیار بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے، نیویارک، نیو انگلینڈ، ساؤتھ کیرولائنا، اوہائیو، انڈیانا اور مشی گن سمیت کئی ریاستوں میں آلودگی کا الرٹ برقرار ہے۔

امریکا کے بڑے حصے میں دھویں کی تہہ چھائی ہوئی ہے جبکہ پنسلوانیا، میری لینڈ، واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں جلتی ہوئی لکڑیوں کی بو آرہی ہے۔

نیویارک، نیوجرسی اور فلاڈیلفیا کے ہوائی اڈوں پر آنے والی پروازوں کو دوسرے دن بھی روک دیا گیا ہے۔ نیویارک میں ایئرکوالٹی انڈیکس 178 پر پہنچ گیا جو کہ 200 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

نیویارک میں آوٹ ڈور تقریبات منسوخ کردی گئیں، چڑیا گھروں سمیت کئی ریاستوں میں اسکولز جزوی طور پر بند کردیئے گئے۔

canada

USA