Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں مائیکر وسافٹ کو 2 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیوں ہوا

مائیکروسافٹ تصفیے کیلئے جرمانے کی ادائیگی پررضامند
شائع 09 جون 2023 12:11pm
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

امریکا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی کمپنی مائیکر وسافٹ پر بچوں کا غیر قانونی ڈیٹا اکھٹا کرنے پر دو کروڑ ڈالر جرمانہ عائد ہوگیا۔

امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے مطابق مائیکروسافٹ نے اپنے ڈیجیٹل کنسول ایکس باکس پر ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر اکھٹا کیا اور اسے اپنے پاس رکھا جب کہ ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے والدین کی اجازت لینا ضروری تھی۔

ایف ٹی سی کا کہنا ہے کہ بچوں کا ڈیٹا جمع کرنا اور اسے اپنے پاس رکھنا، فیڈرل ادارے کے بچوں سے متعلق آن لائن پرائیوسی پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ اپنے ایکس باکس پر ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر اکھٹا کیا اور الزامات کے تصفیے کے لیے دو کروڑ ڈالر جرمانہ بھرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

مائیکروسافٹ کارپوریٹ کے ایکس باکس شعبے کے نائب صدر ڈیو مک کارتھی کا کہنا ہے کہ کمپنی یہ یقینی بنائے گی ایکس باکس کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کے عمل میں بچوں کے والدین کو بھی شامل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ کمپنی عمر کی تصدیق کے حوالے سے اضافی اقدامات کر رہی ہے۔ سب سے اہم معاملہ عمر کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا اور بچوں اور ان کے والدین کو نجی معلومات کے مسائل کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

Artificial Intelligence

Microsoft

video games