Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناح ہاؤس حملہ، ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چوہدری نے حملے کیلئے اکسایا، ارزم جنید
شائع 09 جون 2023 09:19am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جناح ہاؤس حملہ میں ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔ ارزم جنید لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔

نو مئی کو پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کی جانب سے اعترافی بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ارزم جنید کے شرمناک اعترافات بھی منظرعام پر آگئے ہیں۔ شر پسند نے فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے لوگوں کو اکسایا۔

ارزم جنید کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق حملہ کرنا تھا، یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجازچوہدری نے حملے کیلئے اکسایا، حملوں میں پاک فوج نے ہمیں ذرا نقصان نہیں پہنچایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری حاشر درانی نے بھی جناح ہاؤس پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔

شرپسند حاشردرانی نے اعتراف کیا تھا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے۔

PTI protest

9 May

PTI Leaders Left Party