Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب

حلقے کے 189 پولنگ اسٹیشنز میں سے 72 کے غیر حتمی نتائج موصول
اپ ڈیٹ 08 جون 2023 10:29pm

باغ کے حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا قمر پہلے نمبر پر ہیں۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست ضلع باغ کے حلقہ ایل 15 میں ضمنی انتخابات ہوئے، جس میں اب تک غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 189پولنگ اسٹیشنز میں سے 72 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں، جن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار ضیاء القمر 22 ہزار 619 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جب کہ ن لیگ کے امیدوار مشتاق منہاس17ہزار321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں کل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 145 ہے، جن میں مرد ووٹوں کی تعداد 53 ہزار 107 اور خواتین کی تعداد 48 ہزار 38 ہے۔ اس حلقے سے سردار تنویر الیاس 20 ہزار 10 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

by election

Elections