Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بہاولپور: خسرہ کی ویکسینیشن کے بعد 3 بچے جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک

بچوں کی ہلاکت اُلٹیاں موشن لگے ہونے کے باعث ہوئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
شائع 08 جون 2023 08:53pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بہاولپور میں بستی کھوکھراں میں خسرہ کی ویکسینیشن کے بعد متعدد بچوں کی حالت بگڑگئی، جن میں سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

ہیلتھ ٹیم کی جانب سے خسرہ کی ویکسینیشن کی گئی تو ویکسین کے فوری بعد متعدد بچوں کی حالت بگڑگئی اس دوران 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ حالت غیر ہونے پر بچوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال ریفر کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ہیلتھ ، ڈبلیو ایچ او ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں احمد 16 ماہ اور عالیہ 8 ماہ شامل ہیں جبکہ تیسرے بچے کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد آرائیں کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ کے ٹیکے 2 سال تک کے بچوں کولگائے جاتے ہیں۔

ڈاکٹرخالد نے کہا کہ چند بچے ایسے تھے جنہیں موشن یا وومٹنگ تھی تو اُن کو بھی خسرہ کی ویکسین کرائی گئی جبکہ خسرہ ویکسین لگانا ہر9 ماہ کے بچے پرلازم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہلاکت اُلٹیاں موشن لگے ہونے کے باعث ہوئی ہے ان دنوں میں 25 سے زائد بچوں کو یہ ہی ویکسین کرائی گئی ہے، چند بچوں کی طبیعت پہلے سے ناسازہونے کے باعث بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ہمراہ مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

punjab

Bhawalpur