Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا پہلی اننگز میں 469 رنز بناکر آؤٹ

ریوس ہیڈ نے 163 اور اسٹیو اسمتھ نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
شائع 08 جون 2023 08:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔ آئی سی سی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ آئی سی سی ٹوئٹر

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 469 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

اوول میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 327 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو اسٹیو اسمتھ نے اپنے کیریئر کی 31 ویں سنچری مکمل کی۔

آج آؤٹ ہونے والے آسٹریلیا کے پہلے بلے باز ٹریوس ہیڈ تھے جو 163 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ ٹریوس ہیڈ کو 361 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے بھارتی بولر محمد سراج نے 285 رنز کی یہ پارٹنر شپ توڑی۔

ٹریوس ہیڈ کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلیا کی باقی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسٹیو اسمتھ 121 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کیمرون گرین نے 6، مچل اسٹارک نے 5، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 9، 9 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے ایلکس کیری نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی اس پہلی اننگز میں ٹیم کا اسکور 469 رنز تک پہنچایا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے 2، 2 اور رویندرا جاڈیجا نے ایک وکٹ لی۔

london

ICC

test cricket

india vs australia

icc world test championship final