Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ نے میری فیملی کی زندگی خطرے میں ڈالی، امریکی سابق نائب صدر

مائیک پنس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی مہم کا آغازکردیا
شائع 08 جون 2023 04:56pm
مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نائب صدر تھے۔ روئٹرز/ فائل
مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نائب صدر تھے۔ روئٹرز/ فائل

امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی مہم کا آغاز کردیا، ساتھ ہی ٹرمپ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میری فیملی کی زندگی خطرے میں ڈالی، سابق صدر نے کیپٹل ہل پر موجود ہر شخص کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے۔

مائیک پنس نے کہا کہ لوگوں کو آئین سے ماورا ہونے پر اکسانے والے کو بھی صدر نہیں ہونا چاہیے، خود کو آئین سے ماورا سمجھنے والے کو امریکا کا صدر بننے کا حق نہیں ہے۔

یاد رہے مائیک پنس نے 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کی مذمت کی تھی جبکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نائب صدر تھے۔

Donald Trump

Mike Pence