Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ریگولیشن آف الیکٹرک پاور سروسز بل 2023 منظور

صوبائی حکومت اب بجلی کی پیداوار، تقسیم اور فراہمی بھی خود کرسکے گی
شائع 07 جون 2023 08:57pm

سندھ اسمبلی نے سندھ ریگولیشن آف الیکٹرک پاور سروسز بل 2023 پاس کردیا۔

سندھ اسمبلی نے ریگولیشن آف الیکٹرک پاور سروسز بل2023 پاس کرلیا ہے، جس کے تحت صوبائی حکومت اپنے گرڈ اسٹیشن سے صوبے میں سستی بجلی کی تقسیم کو یقنی بنائے گی۔

بل کے تحت صوبائی حکومت اب بجلی کی پیداوار، تقسیم اور فراہمی بھی خود کرسکے گی، اور اسی بل کے تحت سندھ الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔

سیپرا اتھارٹی سندھ میں بجلی کے تمام معاملات کے علاوہ دیگر صوبوں کے ساتھ بجلی کی سپلائی اور دیگر معاملات بھی دیکھے گی، اور صوبے میں بجلی کا ٹیرف اور قیمت مقرر کرسکے گی، جب کہ بجلی بنانے اور تقسیم کرنے کے لائسنس بھی جاری کرے گی۔

سندھ الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کے قیام کے بعد نیپرا صوبہ سندھ میں بجلی کے حوالے سے کوئی لائسنس اتھارٹی کے ساتھ مشورے کے بغیر جاری نہیں کر سکے گا۔

Sindh Assembly

WAPDA