Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجم سیٹھی کے علاوہ ذکا اشرف بھی پی سی بی چیئرمین شپ کی دوڑ میں شامل

وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی سی کیلئے امیدوار نامزد کردیا
اپ ڈیٹ 07 جون 2023 04:26pm
فوٹو — اے پی پی
فوٹو — اے پی پی

سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے علاوہ ذکا اشرف بھی بورڈ چیئرمین شپ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

اسلام آباد میں نجم سیٹھی کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور دیگر اہم ایونٹس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا انتخابی عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی جس نجم سیٹھی نے شہباز شریف کو بتایا کہ 90 فیصد اضلاع میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے۔

شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو بورڈ کے چیئرمین کے لئے امیدوار نامزد کردیا ہے جب کہ ان کے علاوہ سابق چیئرمین ذکا اشرف بھی بورڈ سربراہی کیلئے امیدوار ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کو پیپلز پارٹی قیادت کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

احسان مزاری سے ذکا اشرف کی اہم ملاقات

دوسری جانب وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیٸرمین ذکا اشرف کی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں کرکٹ بورڈ کے آٸندہ کے سیٹ اپ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

وزارت بین الصوباٸی رابطہ میں ہونے والی ملاقات میں ملک میں کرکٹ کی بہتری پر مختلف تجاویز کا جاٸزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا سیٹ اپ کرکٹ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرے گا، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے ، ذکا اشرف نے بطور پی سی بی چیٸرمین اپنے دور میں شاندار خدمات سر انجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز میں ذکا اشرف کا کلیدی کردار رہا، پی ایس ایل دنیا کی بہترین کرکٹ لیگ بنے گی۔

احسان مزاری نے چوہدری ذکا اشرف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Shehbaz Sharif

PCB

PPP

Najam Sethi

zaka ashraf