Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سال 2023 میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، اشیاء خوردونوش 100 فیصد مہنگی

زندہ مرغی کی قیمت 210 روپے اضافے سے 500 روپے پر پہنچ گئی
شائع 07 جون 2023 12:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اشیاء خوردونوش کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک سال میں فی کلو آلو 40 روپے سے 70، زندہ مرغی 210 روپے اضافے سے 500 روپے جب کہ فی کلو آم کی قیمت 110 سے 190 روپے تک پہنچ گئی۔

گزشتہ برس چینی 95 روپے کلو تھی جو اب 125 روپے کلو ہوگئی ہے، اس کے علاوہ آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے تجاوز کرکے اب 2300 روپے میں میسر ہے۔

فی کلو برانڈ کا گھی پچھلے سال 370 روپے کا تھا جو اس سال 500 روپے سے زائد میں فروخت ہوا جب کہ ایک سال میں 10 روپے مہنگی ہوکر روٹی 25 روپے پر جا پہنچی۔

دوسری جانب اقتصادی سروے کے مطابق سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی گروتھ 0.3 فیصد تک ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ رواں جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان

economic crisis

Inflation