Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی

کارروائی کے وقت کمپاؤنڈ میں 5 سے 6 دہشت گرد موجود تھے، کاشف آفتاب عباسی
شائع 06 جون 2023 12:07pm
سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاشف آفتاب عباسی نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاشف آفتاب عباسی نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

پشاور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاشف آفتاب عباسی نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، شینے گروپ کے کے خلاف ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے وقت کمپاؤنڈ میں 5 سے 6 دہشت گرد موجود تھے، جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ایک گروپ شینے کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں 10 سے 12 لوگ شامل ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان سے پانچ کلو کے قریب باردوی مواد بھی برآمد کیا گیا، جو شہر میں بڑی کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اپنی استعداد کار کو بڑھا رہا ہے، متنی اور ادیزی کے علاقوں میں ٹی ٹی پی کے کارندے موجود ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

peshawar

Terrorists killed

SSP CTD

Kashif Aftab Abbasi