جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں دھماکا، دو افراد جاں بحق
دھماکے سے سابقہ امن کمیٹی ممبر ولی جان کے بھائی اور خونا جان جاں بحق، پولیس
جنوبی وزیرستان تحصیل سروکئی کے مولے خان سرائے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مولے خان سرائے بازار میں احمد جان نامی شخص کے گھر اور اسکول کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے موقع پر سابقہ امن کمیٹی ممبر ولی جان کے بھائی ملک داود اور خونا جان جاں بحق جب کہ عابد اور جنید نام افراد شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
South Waziristan
Blast
مقبول ترین
Comments are closed on this story.