Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز 5 ویں روز بند، مریض پریشان

خالی او پی ڈیز کے دروازوں کے پاس مریض ڈاکٹروں کے منتظر اور بے بسی کی تصویر بنے ہیں
شائع 06 جون 2023 11:27am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کی وجہ سے پانچ روز سے بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں سروس پانچ روز سے معطل کر رکھی ہے۔ چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف لاہور کے اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آئے غریب مریض رل گئے ہیں۔

او پی ڈیز کی بندش سے مریض بے حد پریشان ہیں جو بار بار اسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ تالے لگی خالی او پی ڈیز کے دروازوں کے پاس مریض ڈاکٹروں کے منتظر اور بے بسی کی تصویر بنے ہیں۔

اسپتالوں کی انتظامیہ سینئر ڈاکٹرز کی مدد سے بھی او پی ڈی بحال نہیں کراسکی۔ ینگ ڈاکٹرز کے اسپتالوں میں سکیورٹی بل سے متعلق محکمہ صحت سے کیے جانے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔

punjab health card

Pakistan Health Issue

young Doctors Protest