Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان کرکٹ چھوڑنے والے ہیں؟

کپتان بابر اور وکٹ کیپر بیٹر گزشتہ چند دنوں سے امریکا میں موجود ہیں
اپ ڈیٹ 06 جون 2023 12:07pm
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بار اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بار اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان گزشتہ چند دنوں سے امریکا میں موجود ہیں۔

بابراعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کا بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔

دونوں کرکٹرز ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنے وقت کے دوران کمیونٹی کے مختلف افراد کے ساتھ فعال طور پر مشغول رہے جب کہ بابر اور رضوان کورس کرنے والے پہلے کرکٹرز ہیں۔

کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز نے دورہ امریکا کے موقع پر مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی چیمپیئنز کامارو عثمان، فرانسس نگانو اور امریکی رگبی کھلاڑی جیمیز ونسٹن سے ملاقات کی۔

بابر اعظم نے خوشگوارملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کردی جس میں ہیوی ویٹ چیمپئن فرانسس نگانو بلا تھامے ہوئے محمد رضوان کے برابر میں کھڑے ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ جب کامارو عثمان، فرانسس نگانو اور ونسٹن جیسے چیمپیئنز کرکٹ کھیلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کردیں تو رضوان اور مجھے اب کسی دوسرے کھیل میں شامل ہونا چاہئے۔

cricket

babar azam

PCB

United States

Muhammad Rizwan

HARVARD BUSINESS SCHOOL