Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کس ملک کو ملنے کا امکان

امریکا میں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں، رپورٹ
شائع 05 جون 2023 11:24pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے بجائے کسی اور کو دیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، امریکا میں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں، اسی لیے آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی دی گئی ہے تاہم اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے، آئی سی سی انگلینڈ کو 2024 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کرسکتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے پاس ہے بتایا جارہا ہے ک ہویسٹ انڈیز اور امریکا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔

سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتُل رائے نے کہا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈ کپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں۔

ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتا ہے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔

cricket

England

ICC

dubai

West Indies

America

T20 World Cup