Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پینسل مارکر طالبہ کی آنکھ ضائع کرنے پر ٹیچر سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

آج نیوز پرخبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی
شائع 05 جون 2023 07:59pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پتوکی میں پینسل لگنے سے بچی کی آنکھ کی بینائی جانے کی خبرآج نیوز پر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، اسکول پرنسپل اور ٹیچر سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پرائیویٹ اسکول کی ٹیچر نے غصے میں آکر سات سالہ والدین کی اکلوتی بیٹی اقصی کو پینسل ماری تھی، جو بچی آنکھ میں لگنے سے معصوم بچی کی آنکھ کی بینائی چلی گئی۔

افسوس ناک واقعہ کو گزشتہ روز آج نیوز نے نشر کیا تو تھانہ سٹی پتوکی پولیس حرکت آگئی اور پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل اور کلاس ٹیچر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

بچی کے والدین نے آج نیوز کا شکریہ ادا کیا اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

پاکستان

patoki