Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی بجٹ: مختلف منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے کا سلسلہ جاری

وزارت صحت کے 38 منصوبوں کیلئے 12 ارب مختص کرنے کی تجویز
شائع 05 جون 2023 03:10pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وزارت صحت کے منصوبوں کیلئے 12 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں وزارت صحت کے 38 منصوبے شامل ہیں۔ جن کے لیے ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویزات کے مطابق صحت سہولت کارڈ اسکیم نئے بجٹ میں شامل ہیں، ابتدائی طور پر 2 ارب 29 کروڑ روپے مختص ہیں۔ جناح اسپتال کے قیام کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز اور کینسر اسپتال کے قیام کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں اسلام آباد کی جیل کیلئے 69 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کر نے کی تجویز ہے۔ نیشنل پولیس اسپتال کیلئے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص ہے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کیلئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تجویز آئی ہے۔

زون 4 میں ایف آئی اے اکیڈمی، ٹریننگ سینٹر اور ہاسٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اراضی کیلئے 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹراز کرنے کیلئے ایک کروڑ اور غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

pakistan economy

Pakistan Health Issue

budget 2023 24