Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں دو ججز کی خالی نشستوں پر تاحال تقرریاں نہیں ہوسکیں

عدالت عالیہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہوچکی، ذرائع
شائع 05 جون 2023 02:08pm
فوٹو — اسکرین گریب/ سپریم کورٹ آف پاکستان
فوٹو — اسکرین گریب/ سپریم کورٹ آف پاکستان

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو ججز کی خالی نشستوں پر 10 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال تقرریاں نہیں ہو سکیں۔

عدالت عالیہ میں 10 ماہ سے 15 ججز کام کر رہے ہیں اور دو ججز کی نشستیں خالی ہیں جب کہ زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

ذراٸع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے رکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ متعدد بار اجلاس بلانے کے لئے خطوط لکھ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام سپریم کورٹ میں تقرری کے لیے تجویز کیے تھے۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال بھی رواں سال کے 16 ستمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 13 جولائی اور 13 اگست 2022 کو جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی نئی تقرری نہیں ہو سکی۔

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

supreme judicial council

CJP Bandial