Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابوسر جلکھڈ روڈ برفباری کے باعث 7 ماہ سے بند، برف ہٹانے کا کام شروع

ناران سے لولا سر اور چلاس سے بابوسر ٹاپ تک برف ہٹا دی گئی ہے۔
شائع 05 جون 2023 01:49pm

بابوسر جلکھڈ روڈ کو کم مسافت اور خوبصورت مناظر کی بدولت گلگت بلتستان کے سیاحت کی لائف لائن کی حیثیت حاصل ہے۔

موسم سرما میں برفباری کے باعث سات ماہ کے لئے یہ شاہراہ آمد ورفت کے لئے بند رہتی ہے۔ لیکن اب شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

جلکھڈ روڈ ناران کو گلگت بلتستان کے تاریخی درہ بابوسر کے راستے جوڑتا ہے۔

درہ بابوسر سطح سمندر سے 13 ہزار 700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، اسی لئے سال کے تقریباً 7 ماہ تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔

مئی کے آغاز کے ساتھ ہی اس شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا جاتا ہے۔

اس سال بھی مئی کے اوائل میں برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا، مگر شاہراہ تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔

لیکن امید کی جارہی ہے کہ اگلے ایک دو روز میں یہ سڑک ٹریفک کیلئے بحال ہوجائے گی۔

اس روڈ کی بندش سے گلگت بلتستان کی سیاحت منجد ہوجاتی ہے، اور شاہراہ قراقرم پر سفر سے گلگت بلتستان سے اسلام آباد کے سفر کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔

فی الحال ناران سے لولا سر اور چلاس سے بابوسر ٹاپ تک برف ہٹا دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان

babusar top

Naran

Jalkhad Road

Chilas