Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن معطل کرنے کی استدعا
شائع 05 جون 2023 12:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں سستا علاج عوام کا بنیادی حق ہے لیکن ڈاکٹرز نے غیر قانونی طور پر ہڑتال کردی جس سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں عدالت سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن معطل کرنے کی بھی استدعا کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

lahore

Lahore High Court

young Doctors Protest

doctors strike