Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامیڈین ولی شیخ کو ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا گیا

ڈاکوؤں نے انہیں 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا.
شائع 05 جون 2023 08:41am
کامیڈین ولی شیخ اپنے ساتھ ہوئی ڈکیتی پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے۔
کامیڈین ولی شیخ اپنے ساتھ ہوئی ڈکیتی پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے۔

پاکستان کے معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے ناردرن بائی پاس پر قائم کی گئی نئی مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا۔

کامیڈین اداکار ولی شیخ کی اسٹیج پر مرحوم اداکار سکندر صنم کے ساتھ جوڑی بہت مقبول تھی۔ انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک بھی متعدد شوز میں پرفارمنس دی جب کہ بھارت کے کئی ٹی وی شوز میں بھی شرکت کر کے اپنے فن کا لوہا منوایا۔

ولی شیخ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا۔

اداکار ولی شیخ کے مطابق ڈاکوؤں نے انہیں 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں اداکار ولی شیخ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق ولی شیخ کے ساتھ ہونے والی مبینہ لوٹ مار کا مقدمہ درج کرکے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کا کہنا ہے کہ کامیڈین ولی شیخ سےلوٹ مار کا واقعہ افسوسناک ہے، ناردرن بائی پاس پر لوٹ مارعرصہ دراز سے جاری ہے، پولیس کے پاس واردات روکنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں۔

تاہم، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں سے 200 سے زائد پولیس نفری طلب کرکے سیکورٹی کے تعینات کی گئی ہے۔

karachi

Robbery

Maweshi Mandi

Wali Sheikh

Northern Bypass